الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. إياس بن ثعلبة أبو أمامة البلوي
سیدنا ایاس بن ثعلبہ، ابوامامہ بلوی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 795
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَخَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ كَعْبٍ، يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ ثَعْلَبَةَ الْحَارِثِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ، وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَإِنْ كَانَ يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: " وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ.
محمد بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بھائی عبداللہ بن کعب کو یہ بیان کرتے سنا کہ سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کوئی شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق نہیں ہتھیاتا مگر اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے اور اس پر جہنم واجب کر دیتا ہے۔“ لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! چاہے وہ کوئی معمولی چیز ہی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاہے وہ پیلو کی ایک مسواک ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 274، حدیث 799»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 795 in Urdu