الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
152. سالم بن أبي الجعد، عن أبي أمامة
سالم بن ابی جعد کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7953
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ، ثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانَ الرَّهَاوِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ عَبْدٍ يَتَوَضَّأُ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ، ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ يَغْسِلُ ذِرَاعَيْهِ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ يَمْسَحُ رَأْسَهُ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رَأْسِهِ، ثُمَّ يَغْسِلُ رِجْلَيْهِ إِلَّا خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ وضو کرتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں، پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں، پھر جب اپنے بازو دھوتا ہے تو اس کے بازوؤں سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں، پھر جب اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں، پھر جب اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7953]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 251، حدیث 7984»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7953 in Urdu