الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
168. أبو الجعد، عن أبي أمامة
ابوجعد کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7982
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ وَرَجُلٌ يَقُصُّ، فَسَكَتَ الرَّجُلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قُصَّ، وَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمَقْعَدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي الْغَدَاةَ إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَلَأَنْ أَقْعُدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ایک آدمی وعظ بیان کر رہا تھا، وہ خاموش ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیان جاری رکھو۔ اگر میں فجر کی نماز پڑھنے سے لے کر سورج طلوع ہونے تک اس جگہ بیٹھا رہوں تو یہ مجھے چار غلام آزاد کرنے سے بھی زیادہ پسند ہے، اور اگر میں نماز پڑھنے سے لے کر سورج غروب ہونے تک بیٹھا رہوں تو یہ بھی مجھے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7982]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 260، حدیث 8013»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7982 in Urdu