🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور
ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8015
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا غَالِبٍ، عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: هُوَ الَّذِي أَنْـزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ إِلَى وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هُمُ الْخَوَارِجُ، وَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمُ الْخَوَارِجُ.
حمید بن مہران کہتے ہیں: میں نے ابوغالب سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ”وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب نازل کی، اس میں سے کچھ آیات محکم ہیں، یہ کتاب کی اصل ہیں، اور کچھ متشابہ ہیں“ سے لے کر ”اس کی من چاہی تاویل کی تلاش“ تک [آل عمران: 7] ، تو انہوں نے فرمایا: مجھے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ خارجی ہیں۔“ اور میں نے ان سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ”تو جن کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے کہا جائے گا): کیا تم اپنے ایمان کے بعد کافر ہو گئے تھے؟ پس اپنے کفر کے بدلے عذاب چکھو“ [آل عمران: 106] تو فرمایا: مجھے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ”کہ یہ خارجی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8015]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 271، حدیث 8046»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8015 in Urdu