🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور
ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8041
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ، عَنْ أَبِي الْعَدَبَّسِ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصًا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ قُمْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: لَا تَفْعَلُوا كَمَا تَفْعَلُ الْأَعَاجِمُ يَقُومُ بَعْضُهَا لِبَعْضٍ فَقُلْنَا: اشْتَهَيْنَا أَنْ تَدْعُوَ لَنَا، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ، اغْفِرْ لَنَا، وَارْحَمْنَا، وَارْضَ عَنَّا، وَتَقَبَّلْ مِنَّا، وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ، وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ، وَأَصْلِحْ شَأْنَنَا كُلَّهُ ". قَالَ: فَإِنَّنَا اشْتَهَيْنَا أَنْ تَزِيدَنَا، فَقَالَ: " أَوَلَيْسَ قَدْ جَمَعْنَ الْخَيْرَ؟.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، جب ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کھڑے ہو گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو جیسے عجمی لوگ کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں۔“
ہم نے عرض کیا: ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمارے لیے دعا فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما، ہم سے راضی ہو جا، ہم سے قبول فرما، ہمیں جنت میں داخل فرما، ہمیں جہنم سے نجات دے، اور ہمارا سارا معاملہ درست فرما۔“ ہم نے عرض کیا: ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمارے لیے مزید دعا فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس میں ساری بھلائی جمع نہیں ہو گئی؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8041]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 278، حدیث 8072»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8041 in Urdu