الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور
ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
حدیث نمبر: 8055
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْقُرَشِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ الْعَتَكِيُّ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَمَّا خَلَقَ اللهُ الْعَقْلَ قَالَ لَهُ: أَقْبِلْ فَأَقْبَلَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: أَدْبِرْ فَأَدْبَرَ، قَالَ: وَعِزَّتِي مَا خَلَقْتُ خَلْقًا أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْكَ، بِكَ أُعْطِي وَبِكَ الثَّوَابُ، وَعَلَيْكَ الْعِقَابُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ نے عقل کو پیدا کیا تو اس سے فرمایا: آگے بڑھ، تو وہ آگے بڑھی، پھر فرمایا: پیچھے ہٹ، تو وہ پیچھے ہٹ گئی، فرمایا: مجھے اپنی عزت کی قسم، میں نے تجھ سے زیادہ کوئی چیز اپنے نزدیک عجیب پیدا نہیں کی، تیری ہی وجہ سے میں عطا کرتا ہوں، اور تیری ہی وجہ سے ثواب ہے، اور تجھ ہی پر عذاب کا دارومدار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8055]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 283، حدیث 8086»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8055 in Urdu