الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. موسى بن طلحة بن عبيد الله، عن عثمان
موسیٰ بن طلحہ بن عبیداللہ کی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8307
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَوْهَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ، يَذْكُرُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ أَخْبَرَهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عُثْمَانُ أُمَّ قَوْمَكَ، مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيُخَفِّفْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ، وَإِنَّ فِيهِمُ الْمَرِيضَ، وَإِنَّ فِيهِمْ ذَا الْحَاجَةِ ".
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! اپنی قوم کی امامت کرو۔ جو کسی قوم کی امامت کرے وہ نماز ہلکی رکھے، کیونکہ ان میں کمزور بھی ہوتا ہے، ان میں بیمار بھی ہوتا ہے، اور ان میں حاجت مند بھی ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8307]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 45، حدیث 8339»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8307 in Urdu