الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. مطرف بن عبد الله بن الشخير، عن عثمان بن أبي العاص
مطرف بن عبداللہ بن شخیر کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8328
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، أَنَّ مُطَرِّفًا مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيَّ دَعَا لَهُ بِلَبَنٍ لِيَسْقِيَهُ، فَقَالَ مُطَرِّفٌ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ عُثْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ. وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: صِيَامٌ حَسَنٌ صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ.
مطرف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ نے انہیں پلانے کے لیے دودھ منگوایا، تو مطرف رحمہ اللہ نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”روزہ آگ سے ایسی ڈھال ہے جیسے تم میں سے کسی کی (میدانِ) جنگ میں ڈھال ہوتی ہے۔“
اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے سنا: ”مہینے میں تین دن کے روزے رکھنا اچھا روزہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8328]
اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے سنا: ”مہینے میں تین دن کے روزے رکھنا اچھا روزہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8328]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 51، حدیث 8360»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8328 in Urdu