🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8443
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ التَّوَّزِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا أَبُو وَكِيعٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: " أَتَيْتُ عَلَى أَبِي جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ صَرِيعٌ، فَضَرَبْتُهُ بِسَيْفٍ كَانَ مَعِي كَلِيلٍ، فَبَدَرَ سَيْفُهُ مِنْ يَدِهِ فَأَخَذْتُهُ فَقَتَلْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ حَارٍّ كَأَنَّمَا أُقَلُّ مِنَ الْأَرْضِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ قَتَلَ أَبَا جَهْلٍ، قَالَ: " آللهِ؟ " قُلْتُ: آللهِ، حَتَّى حَلَّفَنِي ثَلَاثًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ " فَانْطَلَقْتُ إِلَيْهِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ قَالَ: هَذَا كَانَ فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (محمد بن يزداد التوزي) ؛ ولم أقف على من نسبه (البصري) في كتب التراجم.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بدر کے دن ابوجہل کے پاس آیا جبکہ وہ زخمی حالت میں گرا پڑا تھا، تو میں نے اپنی ایک کند تلوار سے اسے مارا، اس کی تلوار اس کے ہاتھ سے گر پڑی، میں نے وہ اٹھا لی اور اسے قتل کر دیا۔ پھر میں سخت گرمی کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس طرح پہنچا گویا میرے پاؤں زمین سے اٹھے ہوئے ہوں، اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم“، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین بار قسم دلائی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ مجھے اسے دکھاؤ۔“ چنانچہ میں اس کے پاس گیا، تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا: ”یہ اس امت کا فرعون تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8443]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 85، حدیث 8475»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8443 in Urdu