الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. خطبة ابن مسعود، ومن كلامه
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
حدیث نمبر: 8542
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: إِذَا رَأَيْتُمْ أَخَاكُمْ قَارَفَ ذَنْبًا فَلَا تَكُونُوا أَعْوَانًا لِلشَّيْطَانِ عَلَيْهِ تَقُولُوا: اللَّهُمَّ اخْزِهِ، اللَّهُمَّ الْعَنْهُ، وَلَكِنْ سَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ فَإِنَّا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنَّا لَا نَقُولُ فِي أَحَدٍ شَيْئًا حَتَّى نَعْلَمَ عَلَامَ يَمُوتُ، فَإِنْ خُتِمَ لَهُ بِخَيْرٍ عَلِمْنَا أَنَّهُ قَدْ أَصَابَ خَيْرًا، وَإِنْ خُتِمَ لَهُ بِشَرٍّ خِفْنَا عَلَيْهِ عَمَلَهُ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب تم اپنے کسی بھائی کو گناہ میں مبتلا دیکھو تو اس کے خلاف شیطان کے مددگار نہ بن جاؤ کہ یوں کہنے لگو: اے اللہ! اسے رسوا کر، اے اللہ! اس پر لعنت کر، بلکہ اللہ سے اس کے لیے عافیت مانگو، کیونکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہتے تھے جب تک ہمیں معلوم نہ ہو جاتا کہ اس کا خاتمہ کس پر ہوا۔ اگر اس کا خاتمہ خیر پر ہوتا تو ہم جان لیتے کہ اسے خیر نصیب ہوئی، اور اگر اس کا خاتمہ برائی پر ہوتا تو ہمیں اس کے عمل کے بارے میں خوف لاحق ہو جاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8542]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 110، حدیث 8574»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8542 in Urdu