الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. الأغر المزني
سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 876
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ الرَّازِيُّ، ثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ الْأَغَرِّ، أَغَرِّ مُزَيْنَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ لِي بِجُزْءٍ مِنْ تَمْرٍ عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَمَطَلَنِي بِهِ، فَكَلَّمْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: اغْدُ مَعَهُ يَا أَبَا بَكْرٍ فَخُذْ لَهُ تَمْرَهُ فَوَعَدَنِي أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - الْمَسْجِدَ إِذَا صَلَّيْنَا الصُّبْحَ، فَوَجَدْتُهُ حَيْثُ وَعَدَنِي، فَانْطَلَقْنَا، فَكُلَّمَا رَأَى أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ مِنْ بَعِيدٍ سَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَمَا تَرَى مَا يُصِيبُ الْقَوْمُ عَلَيْكَ مِنَ الْفَضْلِ، لَا يَسْبِقْكَ إِلَى السَّلَامِ أَحَدٌ، فَكُنَّا إِذَا طَلَعَ الرَّجُلُ بَادَرْنَاهُ بِالسَّلَامِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْنَا.
سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے انصار کے ایک شخص کے پاس کچھ کھجوریں مقرر فرمائیں، مگر وہ مجھے ٹالتا رہا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! کل صبح اس کے ساتھ جاؤ اور اس کی کھجوریں لے کر دو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز کے بعد مسجد میں ملنے کا وعدہ کیا، میں نے انہیں وہیں پایا جہاں انہوں نے وعدہ کیا تھا، ہم روانہ ہوئے، تو جب بھی کوئی شخص دور سے سیدنا ابوبکر کو دیکھتا وہ انہیں سلام کرتا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا تم نہیں دیکھتے لوگ تم پر سبقت لے کر کتنی فضیلت حاصل کر رہے ہیں؟ کوئی شخص تم سے پہلے سلام نہ کرنے پائے۔“ چنانچہ جب بھی کوئی شخص نظر آتا ہم اس کے سلام کرنے سے پہلے ہی اسے سلام کر لیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 300، حدیث 880»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 876 in Urdu