🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8792
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، ثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: لَقِيَ الشَّيْطَانُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَارَعَهُ فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ وَأَرَمَّ بِإِبْهَامِهِ، فَقَالَ: دَعْنِي أُعَلِّمْكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى، فَأَرْسَلَهُ فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ فَعَادَ فَصَارَعَهُ فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ وَأَرَمَّ بِإِبْهَامِهِ، قَالَ: أَخْبِرْنِي بِهَا، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ، فَلَمَّا عَادَ الثَّالِثَةَ، قَالَ: الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ: اللهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ إِلَى آخِرِهَا " فَقِيلَ لِعَبْدِ اللهِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: مَنْ ذَلِكَ الرَّجُلُ؟ فَقَالَ: " مَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ إِلَّا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شیطان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے ملا اور اس سے کشتی لڑی، تو اس مسلمان نے اسے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے سے اسے دبوچ لیا۔ شیطان نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں ایک ایسی آیت سکھاتا ہوں کہ ہم میں سے کوئی بھی اسے سنے تو بھاگ جائے۔ چنانچہ اس نے اسے چھوڑ دیا تو شیطان نے سکھانے سے انکار کر دیا۔ پھر دوبارہ آیا اور اس سے کشتی لڑی، تو مسلمان نے پھر اسے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے سے دبوچ لیا۔ اس نے کہا: مجھے وہ آیت بتاؤ، تو اس نے پھر سکھانے سے انکار کر دیا۔ جب تیسری بار لوٹا تو اس نے کہا: وہ آیت جو سورۃ البقرہ میں ہے: ”اللہ (وہ ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ ہے، سب کو قائم رکھنے والا ہے“ [سورۃ البقرہ: 255] آخر تک۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: اے ابوعبدالرحمٰن! وہ شخص کون تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سوا اور کون ہو سکتا ہے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 165، حدیث 8824»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8792 in Urdu