🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8797
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أَفْرَسُ النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: صَاحِبَةُ مُوسَى الَّتِي قَالَتْ: يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الأَمِينُ، قَالَ: وَمَا رَأَيْتِ مِنْ قُوَّتِهِ؟ قَالَتْ: جَاءَ إِلَى الْبِئْرِ وَعَلَيْهِ صَخْرَةٌ لَا يُقِلُّهَا كَذَا كَذَا، فَرَفَعَهَا، قَالَ: مَا رَأَيْتِ مِنْ أَمَانَتِهِ؟ قَالَتْ: كُنْتُ أَمْشِي أَمَامَهُ فَجَعَلَنِي خَلْفَهُ، وَصَاحِبُ يُوسُفَ حَيْثُ قَالَ: أَكْرِمِي مَثْوَاهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا، وَأَبُو بَكْرٍ حِينَ اسْتَخْلَفَ عُمَرَ. "
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سب سے زیادہ فراست والے تین لوگ ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے سسر کی صاحبزادی، جس نے کہا: ”اے میرے باپ! اسے نوکر رکھ لیجیے، بے شک بہترین وہ ہے جسے آپ نوکر رکھیں جو طاقتور اور امانت دار ہو“ [سورۃ القصص: 26] ، اس کے باپ نے پوچھا: تم نے اس کی قوت کا کیا مشاہدہ کیا؟ اس نے کہا: وہ کنویں پر آیا جس پر ایک چٹان تھی جسے اتنے اتنے (آدمی مل کر بھی) نہیں اٹھا سکتے تھے، تو اس نے اسے اٹھا لیا۔ باپ نے پوچھا: تم نے اس کی امانت داری کا کیا مشاہدہ کیا؟ اس نے کہا: میں اس کے آگے چل رہی تھی تو اس نے مجھے اپنے پیچھے کر لیا۔ اور دوسرے سیدنا یوسف علیہ السلام کے مصری مالک، جس نے کہا: ”اسے عزت سے رکھو، شاید یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں“ [سورۃ یوسف: 21] ۔ اور تیسرے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، جب انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا خلیفہ مقرر کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8797]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 167، حدیث 8829»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8797 in Urdu