الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8804
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، سَارَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الْكُوفَةِ حِينَ اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، مَاتَ، فَلَمْ نَرَ نَشِيجًا أَكْثَرَ مِنْ يَوْمِئِذٍ، وَإِنَّا اجْتَمَعْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ وَلَمْ نَأْلُ عَنْ خَيْرِنَا ذَا فُوقٍ، فَبَايَعْنَاهُ فَبَايِعُوا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ. "
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے تو مدینہ سے کوفہ کی طرف روانہ ہوئے، پس اللہ کی حمد و ثنا کی، پھر فرمایا: ”امابعد! امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے، اور ہم نے اس دن سے زیادہ سسکیاں لیتے ہوئے کسی دن کو نہیں دیکھا۔ ہم اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع ہو کر اپنے میں سے بہترین اور صحیح شخص کو چننے میں کوئی کمی نہ کی، اور اس کی بیعت کی، سو تم بھی امیر المومنین عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی بیعت کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8804]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 169، حدیث 8836»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8804 in Urdu