الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8906
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللهِ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُكْثِرُ ذِكْرَ الصَّلَاةِ فِي الْقُرْآنِ: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ دَائِمُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ يُحَافِظُونَ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " ذَلِكَ عَلَى مَوَاقِيتِهَا "، فَقَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: إِنَّمَا كُنَّا نَرَى ذَاكَ التَّرْكَ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " تَرْكُهَا كُفْرٌ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں بکثرت نماز کا ذکر فرماتا ہے: ”جو لوگ اپنی نمازوں پر ہمیشہ قائم رہتے ہیں“ [سورۃ المعارج: 23] ، ”اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں“ [سورۃ المعارج: 34] ۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ نماز کے اوقات کی پابندی کے بارے میں ہے۔“ لوگوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! ہم تو یہی سمجھتے تھے کہ اس سے مراد نماز کو ترک نہ کرنا ہے۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے ترک کرنا کفر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8906]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 190، حدیث 8938»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8906 in Urdu