🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8991
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللهِ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ إِلَى يُرْزَقُونَ قَالَ: أَرْوَاحُ الشُّهَدَاءِ عِنْدَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ كَطَيْرٍ خُضْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ، تَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَتْ "، قَالَ: " فَاطَّلَعَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ اطِّلَاعَةً فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: رَبَّنَا أَلَسْنَا نَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ فِي أَيِّهَا حَيْثُ شِئْنَا؟ " قَالَ: " ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَيْهِمُ الثَّانِيَةَ فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: رَبَّنَا أَلَسْنَا نَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ فِي أَيِّهَا حَيْثُ شِئْنَا؟ ثُمَّ اطَّلَعَ إِلَيْهِمُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: تُعِيدُ أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا فَنُقَاتِلُ فِي سَبِيلِكَ فَنُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى "، قَالَ: " فَسَكَتَ عَنْهُمْ ".
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے انہیں مردہ مت سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق دیے جاتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 169] ، تو فرمایا: ”شہداء کی روحیں اللہ کے ہاں سبز پرندوں کی طرح ہوتی ہیں، ان کے لیے عرش سے لٹکے ہوئے قندیل (چراغ) ہوتے ہیں، وہ جنت میں جہاں چاہیں چرتی پھرتی ہیں۔“ فرمایا: ”پھر تمہارا رب ان پر ایک نظر ڈالتا ہے اور فرماتا ہے: کیا تم کچھ چاہتے ہو کہ میں تمہیں اور زیادہ دوں؟ وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! کیا ہم جنت میں جہاں چاہیں نہیں چرتے پھرتے؟“ فرمایا: ”پھر دوسری بار ان پر نظر ڈالتا ہے اور فرماتا ہے: کیا تم کچھ چاہتے ہو کہ میں تمہیں اور زیادہ دوں؟ وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! کیا ہم جنت میں جہاں چاہیں نہیں چرتے پھرتے؟ پھر تیسری بار ان پر نظر ڈالتا ہے اور فرماتا ہے: کیا تم کچھ چاہتے ہو کہ میں تمہیں اور زیادہ دوں؟ وہ کہتے ہیں: ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دے تاکہ ہم تیری راہ میں دوبارہ لڑیں اور دوبارہ شہید ہو جائیں۔“ فرمایا: ”تو اللہ خاموش ہو جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8991]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 209، حدیث 9023»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8991 in Urdu