الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9092
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ: يَجِيءُ مَالُهُ ثُعْبَانًا يَنْقُرُ رَأْسَهُ، فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ فَيُطَوَّقُ بِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] کے بارے میں فرمایا: ”اس کا مال ایک اژدھا بن کر آئے گا جو اس کا سر نوچے گا اور کہے گا: میں تیرا وہی مال ہوں جس میں تو نے بخل کیا، پھر اسے اسی کا طوق پہنایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9092]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 229، حدیث 9124»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9092 in Urdu