🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9112
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُخَارِقِ، عَنْ أَبِيهِ مُخَارِقِ بْنِ سُلَيْمٍ: أَنَّ عَبْدَ اللهِ، كَانَ يَقُولُ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِحَدِيثٍ أَتَيْتُكُمْ بِتَصْدِيقِ ذَلِكَ مِنْ كِتَابِ اللهِ، إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ إِذَا قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، وَسُبْحَانَ اللهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَتَبَارَكَ اللهُ، قَبَضَ عَلَيْهِنَّ مَلَكٌ، فَجَعَلَهُنَّ تَحْتَ جَنَاحِهِ، ثُمَّ صَعِدَ بِهِنَّ، فَلَا يَمُرُّ عَلَى جَمْعٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا اسْتَغْفَرُوا لِقَائِلِهِنَّ، حَتَّى يَجِيءَ بِهِنَّ وَجْهَ الرَّحْمَنِ تَعَالَى "، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللهِ: إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”جب میں تمہیں کوئی حدیث بیان کروں تو اس کی تصدیق کتاب اللہ سے بھی لاتا ہوں۔ بندہ مسلم جب الحمد للہ، سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر اور تبارک اللہ کہتا ہے تو ایک فرشتہ انہیں پکڑ لیتا ہے اور اپنے پر کے نیچے رکھ کر انہیں لے کر اوپر چڑھتا ہے، فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرتا ہے وہ اس کہنے والے کے لیے بخشش مانگتے ہیں، یہاں تک کہ وہ انہیں لے کر رحمن تعالیٰ کے حضور پہنچتا ہے۔“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: ”اسی کی طرف پاکیزہ کلمہ چڑھتا ہے، اور نیک عمل اسے بلند کرتا ہے“ [سورۃ فاطر: 10] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9112]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 233، حدیث 9144»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9112 in Urdu