الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9210
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ، قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ عَبْدِ اللهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلَمْ يَنْزِعْ خُفَّيْهِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ "، وَقَالَ سُلَيْمَانُ: فَحَدَّثْتُ إِبْرَاهِيمَ حَدِيثَ شَقِيقٍ هَذَا، فَقَالَ: وَأَنَا حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ هَذَا الْحَدِيثَ.
عمرو بن حارث بن مصطلق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ کا سفر کیا تو انہوں نے تین دن اور ان کی راتوں تک اپنے موزے نہیں اتارے۔ سلیمان (اعمش) کہتے ہیں: میں نے شقیق کی یہ حدیث ابراہیم (نخعی) کو بیان کی تو انہوں نے کہا: اور مجھے بھی ابو عبیدہ نے عمرو بن حارث سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9210]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 251، حدیث 9242»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9210 in Urdu