الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9335
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادٌ، أَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: بَيْنَا ابْنُ مَسْعُودٍ جَالِسٌ مَعَ أَصْحَابِهِ فِي الْمَسْجِدِ، إِذْ دَخَلَ رَجُلَانِ فَقَامَا خَلْفَ سَارِيَتَيْنِ، فَصَلَّى أَحَدُهُمَا قَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ، وَالْآخَرُ لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ، فَجَعَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَنْظُرُ إِلَيْهِمَا، فَقَالَ جُلَسَاؤُهُ: لَقَدْ شَغَلَكَ هَذَانِ عَنَّا، قَالَ: " أَجَلْ، أَمَّا هَذَا فَلَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِ - يَعْنِي الْمُسْبِلَ إِزَارَهُ - وَأَمَّا هَذَا فَلَا يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ - يَعْنِي الَّذِي لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ - ".
ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں دو آدمی داخل ہوئے اور دو ستونوں کے پیچھے کھڑے ہو گئے، ان میں سے ایک نے نماز پڑھی جبکہ اس نے اپنا تہبند لٹکایا ہوا تھا، اور دوسرا اپنا رکوع اور سجدہ پورا نہیں کر رہا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان دونوں کو دیکھنے لگے۔ ان کے ساتھیوں نے کہا: ان دونوں نے آپ کو ہم سے غافل کر دیا۔ فرمایا: ”ہاں، رہا یہ - یعنی تہبند لٹکانے والا - تو اللہ اس کی طرف نظر نہیں فرماتا، اور رہا یہ - یعنی جو اپنا رکوع اور سجدہ پورا نہیں کرتا - تو اللہ اس سے (نماز) قبول نہیں فرماتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9335]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 273، حدیث 9367»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9335 in Urdu