الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. عبيد الله بن أبي رافع، عن أبيه
عبیداللہ بن ابی رافع کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْفَزَارِيُّ الْكُوفِيُّ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُشْرِقَ اللَّوْنِ، فَعُرِفَ السُّرُورُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ لِي: يَا مُحَمَّدُ، أَتَدْرِي فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ فَقُلْتُ: يَا رَبِّ، فِي الْكَفَّارَاتِ، قَالَ: وَمَا الْكَفَّارَاتُ؟ قُلْتُ: إِبْلَاغُ الْوُضُوءِ أَمَاكِنَهُ عَلَى الْكَرَاهِيَّاتِ، وَالْمَشْيُ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الصَّلَوَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس چمکتے چہرے کے ساتھ تشریف لائے، خوشی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے عیاں تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب کو بہترین صورت میں دیکھا، اس نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! کیا تمہیں معلوم ہے کہ عالمِ بالا کس بات میں جھگڑا کرتے ہیں؟ میں نے عرض کیا: اے میرے رب! کفارات کے بارے میں۔ اس نے پوچھا: کفارات کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا: ناپسندیدگی کے باوجود وضو کے اعضاء تک پانی پہنچانا، نمازوں کی طرف پیدل چل کر جانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 317، حدیث 938»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 934 in Urdu