الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9360
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هَيْثَمِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: لَأَنْ يَجْلِسَ الرَّجُلُ عَلَى رَضِيفَتَيْنِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ فِي الصَّلَاةِ مُتَرَبِّعًا " قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: يَقُولُ: " إِذَا كَانَ صَلَّى قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ يَتَشَهَّدُ مُتَرَبِّعًا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَلْيَتَرَبَّعْ ".
ہیثم بن شہاب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آدمی کا دو تپتے ہوئے پتھروں پر بیٹھنا اس سے بہتر ہے کہ وہ نماز میں چار زانو بیٹھے۔“
عبدالرزاق کہتے ہیں: مراد یہ ہے کہ جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تشہد میں چار زانو ہو کر نہ بیٹھے، اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو چار زانو بیٹھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9360]
عبدالرزاق کہتے ہیں: مراد یہ ہے کہ جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تشہد میں چار زانو ہو کر نہ بیٹھے، اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو چار زانو بیٹھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9360]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 278، حدیث 9392»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9360 in Urdu