الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9413
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُدَيْلٍ، حَدَّثَنِي أَبْطَنُ النَّاسِ، بِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَامَ فَرَكَعَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ سُورَتَيْنِ مِنَ الْمِئِينَ، فَإِذَا تَجَاوَبَ الْمُؤَذِّنُونَ شَدَّ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ ".
ابواسحاق عبداللہ بن بدیل بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سب سے قریبی (اور راز دار) شخص نے بیان کیا کہ وہ کہا کرتے تھے: ”جب سورج ڈھل جاتا تو وہ کھڑے ہو کر چار رکعتیں پڑھتے، جن میں سو سو آیات والی سورتوں میں سے دو سورتیں پڑھتے، پھر جب مؤذن ایک دوسرے کو جواب دیتے (اذان دیتے) تو اپنے کپڑے کس لیتے، پھر نماز کے لیے نکل جاتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9413]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 287، حدیث 9445»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9413 in Urdu