الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. عبيد الله بن أبي رافع، عن أبيه
عبیداللہ بن ابی رافع کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 947
وَبِإِسْنَادِهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْلَا أَنْ يَقُولَ فِيكَ طَوَائِفُ مِنْ أُمَّتِي مَا قَالَتِ النَّصَارَى فِي عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، لَقُلْتُ فِيكَ الْيَوْمَ مَقَالًا لَا تَمُرُّ بِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَخَذَ التُّرَابَ مِنْ أَثَرِ قَدَمَيْكَ، يَطْلُبُونَ بِهِ الْبَرَكَةَ.
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ میری امت کے کچھ گروہ تمہارے بارے میں وہی بات کہیں گے جو نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم کے بارے میں کہی تھی، تو میں آج تمہارے بارے میں ایسی بات کہتا کہ تم کسی مسلمان کے پاس سے نہ گزرتے مگر وہ برکت کی خاطر تمہارے قدموں کے نشان کی مٹی اٹھا لیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 947]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 320، حدیث 951»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 947 in Urdu