الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9478
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، يَقُولُ: قَالَ حُذَيْفَةُ لِعَبْدِ اللهِ: قَوْمٌ عُكُوفٌ بَيْنَ دَارِكَ وَدَارِ أَبِي مُوسَى، أَلَا تَنْهَاهُمْ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ: فَلَعَلَّهُمْ أَصَابُوا وَأَخْطَأْتَ، وَحَفِظُوا وَنَسِيتَ "، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي هَذِهِ الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ: مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَسْجِدِ مَكَّةَ، وَمَسْجِدِ إِيلِيَا ".
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کچھ لوگ آپ کے گھر اور ابوموسیٰ کے گھر کے درمیان اعتکاف میں بیٹھے ہیں، کیا آپ انہیں منع نہیں کرتے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”شاید وہ ٹھیک ہوں اور تم غلطی پر ہو، اور انہوں نے یاد رکھا ہو اور تم بھول گئے ہو۔“ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اعتکاف صرف ان تین مسجدوں میں ہوتا ہے: مسجد مدینہ، مسجد مکہ اور مسجد بیت المقدس۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9478]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 302، حدیث 9511»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9478 in Urdu