الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ كُرْدُوسٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُكَبِّرُ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ تِسْعًا تِسْعًا، يَبْدَأُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يُكَبِّرُ وَاحِدَةً فَيَرْكَعُ بِهَا، ثُمَّ يَقُومُ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ فَيَبْدَأُ فَيَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا يَرْكَعُ بِإِحْدَاهُنَّ ".
کردوس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ عیدالاضحی اور عیدالفطر میں نو نو تکبیریں کہتے تھے: پہلے چار تکبیریں کہتے، پھر قرأت کرتے، پھر ایک تکبیر کہہ کر اس کے ساتھ رکوع کرتے، پھر دوسری رکعت میں کھڑے ہو کر پہلے قرأت کرتے، پھر چار تکبیریں کہتے اور ان میں سے ایک کے ساتھ رکوع کرتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9480]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 302، حدیث 9513»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9480 in Urdu