الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9578
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ، قَالَ: الطَّلَاقُ لِلْعِدَّةِ: أَنْ تُطَلِّقَهَا طَاهِرًا، ثُمَّ تَدَعَهَا حَتَّى تَقْضِيَ عِدَّتَهَا أَوْ تُرَاجِعَهَا إِنْ شِئْتَ قَالَ شُعْبَةُ: وَأَهْلُ الْكُوفَةِ يَقُولُونَ: " عَنْ غَيْرِ جِمَاعٍ ".
ابواحوص رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آیت ”اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت (کے وقت) میں طلاق دو“ [سورۃ الطلاق: 1] کے بارے میں فرمایا: ”عدت کے لیے طلاق یہ ہے کہ تم اسے حالتِ طہر میں طلاق دو، پھر اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنی عدت پوری کر لے، یا چاہو تو رجوع کر لو۔“ شعبہ کہتے ہیں: ”اور اہل کوفہ کہتے ہیں: بغیر جماع کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9578]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 322، حدیث 9613»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9578 in Urdu