🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9581
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ وَزَوْجُهَا إِلَى عُمَرَ فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي فَانْقَطَعَ عَنِّي الدَّمُ مُنْذُ ثَلَاثِ حِيَضٍ، فَأَتَانِي وَقَدْ وَضَعْتُ مَائِي، وَرَدَدْتُ بَابِي، وَخَلَعْتُ ثِيَابِي، فَقَالَ: قَدْ رَاجَعْتُكِ قَدْ رَاجَعْتُكِ، فَقَالَ عُمَرُ لِابْنِ مَسْعُودٍ: مَا تَرَى فِيهَا؟ قَالَ: أَرَى أَنَّهَا امْرَأَتُهُ مَا دُونَ أَنْ تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ، قَالَ عُمَرُ: " وَأَنَا أَرَى ذَلِكَ ".
علقمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے امیرالمؤمنین! میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی، پھر تین حیض سے میرا خون بند ہو گیا، تو وہ میرے پاس آئے جبکہ میں نے (غسل کے لیے) اپنا پانی رکھ دیا تھا، اپنا دروازہ بند کر لیا تھا اور اپنے کپڑے اتار دیے تھے، تو انہوں نے کہا: میں نے تجھ سے رجوع کر لیا، میں نے تجھ سے رجوع کر لیا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میری رائے یہ ہے کہ وہ (اب بھی) اس کی بیوی ہے، جب تک کہ اس کے لیے نماز حلال نہ ہو جائے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میری بھی یہی رائے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9581]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 323، حدیث 9616»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9581 in Urdu