🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9606
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَالثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: مَنْ شَاءَ لَاعَنْتُهُ أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ الَّتِي فِي سُورَةِ النِّسَاءِ الْقُصْرَى: وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ نَزَلَتْ بَعْدَ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ: وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا الْآيَةَ " قَالَ: وَبَلَغَهُ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: " هِيَ آخِرُ الْأَجَلَيْنِ "، فَقَالَ ذَلِكَ.
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو چاہے میں اس سے لعان کر لوں کہ یہ آیت جو سورۃ النساء الصغریٰ (سورۃ الطلاق) میں ہے: ”اور حمل والیوں کی عدت یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں“ [سورۃ الطلاق: 4] اس آیت کے بعد نازل ہوئی جو سورۃ البقرہ میں ہے: ”اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں“ [سورۃ البقرہ: 234] ۔“ راوی کہتے ہیں: انہیں یہ بات پہنچی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”وہ دونوں مدتوں میں سے آخری مدت پوری ہونے تک عدت میں رہے گی۔“ تو (اسی وجہ سے) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات کہی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9606]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 329، حدیث 9641»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9606 in Urdu