الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. عبيد الله بن علي بن أبي رافع، عن جده
عبیداللہ بن علی بن ابی رافع کی اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 965
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ فَائِدٍ، مَوْلَى عَبَادِلَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: أَمَرَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُصْلِيَ لَهُ شَاةً، فَصَلَيْتُهَا لَهُ، فَقَالَ: " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " فَنَاوَلْتُهُ الذِّرَاعَ، ثُمَّ قَالَ: " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " فَنَاوَلْتُهُ الذِّرَاعَ، ثُمَّ قَالَ: " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَمْ لَهَا مِنْ ذِرَاعٍ؟ فَقَالَ: أَمَا لَوْ سَكَتَّ لَوَجَدْتَهَا مَا دَعَوْتُكَ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک بکری بھوننے کا حکم دیا، میں نے اسے بھونا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دستی حصہ دو۔“ میں نے دستی حصہ دیا، پھر فرمایا: ”مجھے دستی حصہ دو۔“ میں نے دستی حصہ دیا، پھر فرمایا: ”مجھے دستی حصہ دو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس کے کتنے دستی حصے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم خاموش رہتے تو جتنا مانگتا رہتا تمہیں ملتا رہتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 965]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 325، حدیث 969»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 965 in Urdu