🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب (أحاديث 9766–9906)
باب (احادیث 9766 تا 9906)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9789
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزَادَ فِي صَلَاتِهِ أَوْ نَقَصَ - قَالَ مَنْصُورٌ: وَإِنَّمَا إِبْرَاهِيمُ النَّاسِي ذَاكَ عَنْ عَلْقَمَةَ، أَوَ عَلْقَمَةُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ - قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ وَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: " لَا "، فَذَكَرَ لَهُ الَّذِي صَنَعَ، فَثَنَى رِجْلَهُ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ: إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ نَبَّأْتُكُمْ، وَلَكِنِّي بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، وَأَيُّكُمْ مَا شَكَّ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى بِذَلِكَ الصَّوَابُ، فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ يُسَلِّمْ وَيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی تو اپنی نماز میں زیادتی یا کمی کر دی - منصور کہتے ہیں: یہ (زیادتی یا کمی کا) شک ابراہیم کو علقمہ سے، یا علقمہ کو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے (نقل کرنے میں) ہوا ہے - سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کی اور اپنا چہرہ ہماری طرف کیا تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نئی بات پیش آ گئی تھی؟ فرمایا: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا تھا (یعنی نماز میں کمی بیشی کی تھی)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں موڑا، قبلہ رخ ہوئے اور دو سجدے کیے، پھر (سلام پھیر کر) فرمایا: ”اگر نماز میں کوئی نئی بات پیش آتی تو میں تمہیں ضرور بتا دیتا، لیکن میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں، بھول جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو، پس جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو، اور تم میں سے جسے بھی اپنی نماز میں شک ہو جائے وہ سوچ بچار کرے کہ کون سی بات درست ہے، پھر اسی کے مطابق اپنی نماز مکمل کرے، پھر سلام پھیرے اور دو سجدے کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9789]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 25، حدیث 9825»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9789 in Urdu