الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. صفة عثمان بن عفان وسنه رضي الله عنه
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور عمر
حدیث نمبر: 98
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْعَسْكَرِيُّ الرَّازِيُّ، ثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، امْرَأَةِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، وَفِي يَدِهَا مُشْطٌ، فَقَالَتْ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آنِفًا رَجَّلْتُ رَأْسَهُ، فَقَالَ: كَيْفَ تَجِدِينَ أَبَا عَبْدِ اللهِ؟ " قُلْتُ: بِخَيْرٍ، قَالَ: أَكْرِمِيهِ فَإِنَّهُ مِنْ أَشْبَهِ أَصْحَابِي بِي خُلُقًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی اور عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، ان کے ہاتھ میں کنگھی تھی، انہوں نے فرمایا: ابھی ابھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گئے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ابوعبداللہ (عثمان) کو کیسا پاتی ہو؟“ میں نے کہا: اچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی عزت کرو، کیونکہ وہ میرے صحابہ میں سے اخلاق میں مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والوں میں سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 98]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 76، حدیث 99»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 98 in Urdu