الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. شرحبيل بن سعد، عن أبي رافع
شرحبیل بن سعد کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 981
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَرَادَةَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِقِدْرٍ لِبَعْضِ أَهْلِهِ فِيهَا لَحْمٌ يُطْبَخُ، فَنَاوَلَهُ بَعْضُهُمْ مِنْهَا كَتِفًا، فَأَكَلَهُ وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں میں سے کسی کی ہانڈی کے پاس سے گزرے جس میں گوشت پک رہا تھا، تو کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سے شانہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھڑے کھڑے کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 981]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 329، حدیث 985»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 981 in Urdu