🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب (أحاديث 9766–9906)
باب (احادیث 9766 تا 9906)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9816
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى خَمْسًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: " لَا، وَمَا ذَاكَ؟ " قَالُوا: فَإِنَّكَ صَلَّيْتَ خَمْسًا، قَالَ: فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَذْكُرُ كَمَا تَذْكُرُونَ، وَأَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعتیں پڑھیں، جب سلام پھیرا تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کچھ زیادہ کر دیا گیا؟ فرمایا: ”نہیں، وہ کیا ہے؟“ عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعتیں پڑھیں۔ فرمایا: ”میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں، یاد بھی رکھتا ہوں جیسے تم یاد رکھتے ہو، اور بھول بھی جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دو سجدے کیے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9816]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 31، حدیث 9852»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9816 in Urdu