🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
270. بَابُ كَرَاهِيَةِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ وَغَيْرِهَا وَمَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
روزے دار کے بوسہ لینے کی کراہت اور اس کی اجازت سے متعلق روایات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ رَزِينٍ الْبَكْرِيِّ، حَدَّثَتْنَا مَوْلَاةٌ لَنَا يُقَالُ لَهَا سَلْمَى مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، أَنَّهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تَقُولُ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، هَلْ مِنْ كِسْرَةٍ، فَآتَيْتُهُ بِقُرْصٍ فَوَضَعَهُ عَلَى فِيهِ، وَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، هَلْ دَخَلَ بَطْنِي مِنْهُ شَيْءٌ، فَكَذَلِكَ قُبْلَةُ الصَّائِمِ، إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِمَّا دَخَلَ، وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، بِهَذَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! کیا روٹی کا کوئی ٹکڑا میسر ہے؟“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک روٹی (ٹکیہ) لے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دہنِ مبارک سے مس کیا اور دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! کیا اس میں سے کوئی چیز میرے پیٹ کے اندر گئی ہے؟“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی مثال سے مسئلہ واضح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا) ”اسی طرح روزے دار کا (اپنی اہلیہ کو) بوسہ دینا ہے، درحقیقت روزہ کسی چیز کے جسم کے اندر داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے، اس سے نہیں جو جسم سے خارج ہو۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے بھی یہ روایت اپنی سند میں احمد بن منیع کے واسطے سے اسی طرح نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4366، 4367، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2316»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1063 in Urdu