🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
384. بَابُ القرض والترهيب مِنْ الاستدانة وَالتَّرْغِيبِ فِي الصبر عَلَى المعسر
قرض، قرض لینے سے ڈرانے اور تنگ دست مقروض کے ساتھ صبر کی ترغیب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1447
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ، ثَنَا عِيسَى بْنُ صَدَقَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْيَشْكُرِيُّ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا يَنْفَعُنَا اللهُ تَعَالَى بِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ وَلَا دَيْنَ عَلَيْهِ فَلْيَفْعَلْ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُتِيَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ: لَا أُصَلِّي عَلَيْهِ حَتَّى تَضْمَنُوا دَيْنَهُ، فَإِنَّ صَلَاتِي عَلَيْهِ تَنْفَعُهُ. فَلَمْ يَضْمَنُوا دَيْنَهُ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ، وَقَالَ: إِنَّهُ مُرْتَهَنٌ فِي قَبْرِهِ.
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمیں سعید بن ابی الربیع نے حدیث بیان کی، ہمیں عیسیٰ بن صدقہ بن عباد الیشکری نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ہمراہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو ہم نے ان سے عرض کی کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ ہمیں نفع عطا فرمائے، تو میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے جو شخص اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اس حال میں فوت ہو کہ اس پر کسی کا قرض نہ ہو تو اسے ایسا ہی کرنا چاہیے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کا جنازہ لایا گیا جس پر قرض تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس پر اس وقت تک نمازِ جنازہ نہیں پڑھوں گا جب تک تم اس کے قرض کی ضمانت نہ دے دو، کیونکہ میری نماز اس کے لیے نفع بخش ہے“، چنانچہ جب انہوں نے اس کے قرض کی ضمانت نہ دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی اور ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ اپنی قبر میں گروی ہے“۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1447]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه أبو يعلى وعيسى وثقه أبو حاتم وضعفه غيره (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 39)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1447 in Urdu