🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
422. بَابُ الصداق وَالتَّرْغِيبِ فِيهِ
مہر کے احکام اور اس کی ادائیگی کی رغبت دلانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1566
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْمُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: رَكِبَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْمِنْبَرَ مِنْبَرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَا أَعْرِفَنَّ مَا زَادَ الصَّدَاقُ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ نَزَلَ.
فَاعْتَرَضَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، نَهَيْتَ النَّاسَ أَنْ يَزِيدُوا فِي صَدَقَاتِهِنَّ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِرْهَمٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: أَمَا سَمِعْتَ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ فِي الْقُرْآنِ: وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا... الْآيَةَ؟ فَقَالَ: اللَّهُمَّ غَفْرًا، كُلُّ النَّاسِ أَفْقَهُ مِنْ عُمَرَ.
ثُمَّ رَجَعَ، فَرَكِبَ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ أَنْ تَزِيدُوا فِي صَدَقَاتِهِنَّ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَمَنْ شَاءَ أَنْ يُعْطِيَ مِنْ مَالِهِ مَا أَحَبَّ، أَوْ فَمَنْ طَابَتْ نَفْسُهُ فَلْيَفْعَلْ.
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر تشریف لائے اور فرمایا: ”میں ہرگز یہ نہ پاؤں کہ کسی نے حقِ مہر چار سو درہم سے زیادہ مقرر کیا ہو“، پھر آپ منبر سے نیچے تشریف لے آئے تو قریش کی ایک خاتون نے آپ کو ٹوکا اور عرض کی: اے امیر المؤمنین! کیا آپ نے لوگوں کو عورتوں کے مہر چار سو درہم سے زیادہ مقرر کرنے سے منع کر دیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں“، تو اس خاتون نے کہا: کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان قرآنِ کریم میں نہیں سنا: ﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا﴾ (اور تم ان میں سے کسی ایک کو مال کا ڈھیر دے چکے ہو)؟ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ غَفْرًا» ”اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا طلب گار ہوں“، پھر فرمایا: ”ہر شخص عمر سے زیادہ دین کی سمجھ رکھتا ہے“، اس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ دوبارہ منبر پر تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں کے مہر چار سو درہم سے زیادہ مقرر کرنے سے منع کیا تھا، اب جو شخص اپنے مال سے جتنا چاہے دینا پسند کرے، یا جس کا جی چاہے (کہ مہر زیادہ رکھے) تو وہ ایسا کر سکتا ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1566]
تخریج الحدیث: «قال السخاوي: سنده جيد (حاشية السندي على بن ماجه، ج 1، ص 583)»
«0»

الحكم على الحديث:
سنده جيد


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1566 in Urdu