🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
698. بَابُ آدَابِ الأكل
کھانے کے آداب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2394
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: تَعَشَّيْتُ عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ مَا حَدَّثَنِي بِهِ أَبِي عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ فَشَبِعَ وَشَرِبَ فَرَوِيَ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي فَأَشْبَعَنِي، وَسَقَانِي فَأَرْوَانِي خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
حماد بن ابی سلیمان سے روایت ہے کہ میں نے ابوبردہ رحمہ اللہ کے پاس رات کا کھانا کھایا تو انہوں نے مجھ سے کہا: کیا میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو مجھے میرے والد سیدنا عبداللہ بن قیس (سیدنا ابوموسیٰ اشعری) رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کھانا کھایا اور اس کا پیٹ بھر گیا، اور پانی پیا اور وہ سیراب ہو گیا، پھر اس نے یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي فَأَشْبَعَنِي، وَسَقَانِي فَأَرْوَانِي» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے کھانا کھلایا اور میرا پیٹ بھرا، اور مجھے پانی پلایا اور میری پیاس بجھائی“، تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر نکل جاتا ہے جیسے اس دن پاک تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔“
اسے امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2394]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 169، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 465، 3560، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 222»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2394 in Urdu