🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
698. بَابُ آدَابِ الأكل
کھانے کے آداب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2409
وَقَالَ أَيْضًا: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ] ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ امْرَأَةٍ قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِوَطْبَةٍ فَأَخَذَهَا أَعْرَابِيٌّ بِثَلَاثِ لُقَمٍ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ لَوَسِعَتْهُمْ، وَقَالَ: I " إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمُ اسْمَ اللهِ عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ إِذَا ذَكَرَ: بِاسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ ایک صحابیہ خاتون سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں ’وطبہ‘ (پنیر، کھجور اور گھی سے تیار کردہ کھانا) کا ایک برتن پیش کیا گیا، جسے ایک دیہاتی نے (اتنی تیزی سے کھایا کہ) محض تین لقموں میں ختم کر دیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! اگر اس نے (کھانے سے پہلے) «بِاسْمِ اللهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“ کہہ لیا ہوتا تو یہ کھانا ان تمام حاضرین کے لیے کافی ہو جاتا۔“ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت بھی فرمائی: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا (بسم اللہ پڑھنا) بھول جائے، تو جب بھی اسے یاد آئے اسے یہ کہنا چاہیے: «بِاسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، اس کے شروع میں بھی اور اس کے آخر میں بھی۔““
اس حدیث کی سند جید اور متن صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2409]
تخریج الحدیث: «0»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2409 in Urdu