🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
901. بَابُ كَرَاهِيَةِ الدعوى فِي العلم
علم کا دعویٰ کرنے کی کراہت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3051
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنِ الْعَبَّاسِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَظْهَرُ الدِّينُ حَتَّى يَتَجَاوَزَ الْبِحَارَ، وَتُخَاضُ الْبِحَارُ بِالْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى، ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِهِمْ أَقْوَامٌ، يَقْرَأُونَ الْقُرْآنَ، وَيَقُولُونَ: قَدْ قَرَأْنَا الْقُرْآنَ مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا؟ وَمَنْ أَفْقَهُ مِنَّا؟ وَمَنْ أَعْلَمُ مِنَّا؟، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: أُولَئِكَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ.

وَقَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دینِ اسلام اس قدر غلبہ پائے گا کہ سمندروں کی حدود سے بھی پار نکل جائے گا، اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں گھوڑوں پر سوار ہو کر سمندروں کو عبور کیا جائے گا، پھر ان مخلصین کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن مجید کی تلاوت کریں گے اور از راہِ تکبر کہیں گے: ہم نے قرآن پڑھ لیا ہے، اب بھلا ہم سے بڑا قاری کون ہے؟ ہم سے بڑھ کر فقیہ کون ہے؟ اور ہم سے زیادہ علم والا کون ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا ان لوگوں میں کوئی خیر و بھلائی ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: نہیں، (اے اللہ کے رسول!)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا تعلق تمہی میں سے ہوگا یعنی وہ اسی امت کے لوگ ہوں گے، اور وہی جہنم کا ایندھن بنیں گے۔“
امام اسحاق بن راہویہ نے جعفر بن عون کے واسطے سے موسیٰ بن عبیدہ سے اسی کی مثل روایت نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3051]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1323، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 876، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 380/1، 6007»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3051 in Urdu