🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
913. بَابُ الْحَثِّ عَلَى نشر العلم
علم کی نشر و اشاعت اور اسے پھیلانے کی ترغیب دلانے کے متعلق باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3071
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، ثَنَا أَبُو سِنَانٍ ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ النَّخَعِ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ إِيلْيَا فَصَلَّيْتُ إِلَى سَارِيَةٍ رَكْعَتَيْنِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَصَلَّى قَرِيبًا، فَمَالَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَإِذَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَجَاءَ رَسُولُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَنْ أَجِبْ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا يُرِيدُ أَنْ يَنْهَانِي أَنْ أُحَدِّثَ كَمَا كَانَ أَبُوهُ يَنْهَانِي، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فَذَكَرَ حَدِيثًا.
قبیلہ نخع کے ایک بزرگ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں بیت المقدس کی مسجد (مسجدِ ایلیا) میں داخل ہوا اور ایک ستون کی جانب دو رکعتیں ادا کیں، اسی دوران ایک صاحب تشریف لائے اور قریب ہی نماز پڑھی تو لوگ ان کی طرف کھچے چلے آئے، دیکھا تو وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما تھے، اتنے میں یزید بن معاویہ کا قاصد یہ پیغام لے کر آیا کہ ”ان (یزید) کے بلاوے پر حاضر ہوں“ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ شخص مجھے حدیث بیان کرنے سے اسی طرح روکنا چاہتا ہے جیسے اس کا باپ مجھے منع کیا کرتا تھا، حالانکہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے“ پھر انہوں نے ایک حدیث بیان فرمائی۔
اسے امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3071]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3482، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5442، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6826، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2003، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6291/3»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3071 in Urdu