🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
968. بَابُ الصمت
خاموشی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3236
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: حَدَّثَنَا الْحَنَفِيُّ، عَنِ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لِيُضْحِكَ بِهَا مَنْ حَوْلَهُ، وَلَقَدْ جَاءَتْ أَكْثَرَ مِنْ عُكَاظَ وَمَا يَشْعُرُ» ‏‏‏‏.

حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الْهَجَرِيِّ، بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ کوئی آدمی محض اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ہنسانے کے لیے کوئی بات زبان سے نکالتا ہے، حالانکہ (اپنے وبال اور ہلاکت خیزی میں) وہ بات عکاظ (کے وسیع وعریض میدان) کے فاصلے سے بھی کہیں زیادہ دور جا پڑتی ہے اور اسے اس ہلاکت خیزی کا احساس تک نہیں ہوتا۔“
اس حدیث کو ابن ابی عمر نے حنفی سے، اور حسین الجعفی نے زائدہ سے، دونوں نے ہجری کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3236]
تخریج الحدیث: «0»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3236 in Urdu