🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1214. فَضْلِ أنس رضي اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4059
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أَخُو الْمُقَدَّمِيِّ، ثَنَا جَعْفَرٌ، ثَنَا ثَابِتٌ قَالَ: كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُخْبَرُ بِمَكَانِي، فَأَدْخُلُ عَلَيْهِ فَآخُذُ يَدَيْهِ فَأُقَبِّلُهُمَا، وَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ اللَّتَيْنِ مَسَّتَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُقَبِّلُ عَيْنَيْهِ، وَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
تابعی ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب بھی سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتا تو انہیں میری آمد کی اطلاع دی جاتی، چنانچہ میں ان کے پاس اندر چلا جاتا، پھر ان کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر انہیں بوسہ دیتا اور کہتا: «بِأَبِي هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ اللَّتَيْنِ مَسَّتَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ”میرے والد ان دو ہاتھوں پر فدا ہوں جنہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (کے جسمِ اطہر) کو چھوا ہے“، نیز میں ان کی دونوں آنکھوں کو چومتا اور کہتا: «بِأَبِي هَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ”میرے والد ان دو آنکھوں پر قربان ہوں جنہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ہے“۔
اس حدیث کی سند جید ہے اور اسے امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند (4078) اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4059]
تخریج الحدیث: «0»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 4059 in Urdu