🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ الْأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْإِمَامِ فِي أَفْعَالِهِ
نماز کے افعال میں امام کی پیروی کا حکم۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 414
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى، أَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ هَا هُنَا، فَكَانَ أُنَاسٌ يَضَعُونَ رُؤُوسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَضَعَ رَأْسَهُ، وَيَرْفَعُونَ رُؤُوسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ الْتَفَتَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لِمَ تَأْثَمُونَ وَتُأَثِّمُونَ؟ صَلَّيْتُ لَكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَخْرِمُ عَنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے موسیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ یہاں (مقامِ مذکور پر) لوگوں کی امامت فرمایا کرتے تھے، تو کچھ لوگ امام کے سجدہ کرنے سے پہلے ہی اپنا سر سجدے میں رکھ دیتے تھے اور امام کے سر اٹھانے سے پہلے ہی اپنا سر اٹھا لیتے تھے، پس جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے لوگو! تم خود کیوں گناہ سمیٹ رہے ہو اور دوسروں کو بھی گناہ میں کیوں مبتلا کر رہے ہو؟ میں نے تمہیں ہو بہو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح نماز پڑھائی ہے اور میں نے اس (طریقہِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) سے ذرہ برابر بھی انحراف نہیں کیا ہے۔“
اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے فضل بن دکین، عمر بن موسیٰ اور موسیٰ بن عبداللہ بن یزید کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1066»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 414 in Urdu