🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
158. بَابُ السَّهْوِ
نماز میں بھول چوک (سہو) کے احکام و مسائل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 671
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ السُّلَمِيِّ، قَالَ: صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، فَقَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَسَبَّحُوا بِهِ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ فَخَطَبَهُمْ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَالَّذِي رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُهُ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ.
كذا في طبعة دار العاصمة، ولعل الصواب: (معن، وهو ابن علي السلمي)
سیدنا معاویہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے ہمیں مغرب کی تین رکعات نماز پڑھائی، پس وہ دو رکعتوں کے بعد (قعدہ اولیٰ کے لیے بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے، لوگوں نے انہیں متنبہ کرنے کے لیے سبحان اللہ کہا تو انہوں نے لوگوں کی طرف (کھڑے ہونے کا) اشارہ کیا، پھر جب وہ اپنی نماز مکمل کر کے سلام پھیر چکے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور انہیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بالکل اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا، اور اگر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں ہرگز ایسا نہ کرتا۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 671]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 1259، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3886، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17189، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7385، وأورده ابن حجر فى ”المطالب العالية“، 671»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 671 in Urdu