🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
178. بَابُ أَحْوَالِ الْمُحْتَضَرِ
حالتِ نزع والے شخص کے احوال کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 782
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ وَيُقْرَأُ عِنْدَهُ يس إِلَّا هَوَّنَ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ.
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا کوئی بھی مرنے والا (نزع کی حالت میں) نہیں ہے جس کے پاس سورہ یٰسین کی تلاوت کی جائے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس (کی موت کی تکلیف) کو اس پر آسان فرما دیتا ہے۔“
اس حدیث کو امام ابن ابی عمر العدنی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں مروان بن سالم الجزری نامی راوی متروک اور سخت ضعیف ہے، اسی وجہ سے علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے سلسلہ احادیثِ ضعیفہ (5861) میں ذکر کیا ہے، اور اس کی تخریج ابن ابی عاصم نے الآحاد والمثانی (925) اور دیلمی نے مسند الفردوس (6038) میں کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 782]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1837»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 782 in Urdu