🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
180. بَابُ ثَوَابِ مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدٌ
اولاد کی وفات پر صبر کرنے والے کے اجر کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 793
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَهَّدُ الْأَنْصَارَ، وَيَعُودُهُمْ، وَيَسْأَلُ عَنْهُمْ، فَبَلَغَنَا أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ مَاتَ لَهَا ابْنٌ فَجَزِعَتْ عَلَيْهِ، فَأَتَاهَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهَا بِتَقْوَى اللهِ تَعَالَى وَالصَّبْرِ. فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ رَقُوبَةٌ لَا أَلِدُ، وَلَمْ يَكُنْ لِي وَلَدٌ غَيْرَهُ. فَقَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الرَّقُوبُ الَّتِي يَبْقَى وَلَدُهَا، ثُمَّ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا يُدْخِلُهُمَا الْجَنَّةَ. فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَاثْنَانِ.
كذا في طبعة دار العاصمة، والصواب: (ابن بريدة) كما في مصادر التخريج.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی خبر گیری فرماتے، ان کے مریضوں کی عیادت کرتے اور ان کے حالات دریافت فرمایا کرتے تھے۔ ہمیں خبر پہنچی کہ انصار کی ایک عورت کا بیٹا فوت ہو گیا ہے اور وہ اس کی وفات پر بہت بے قرار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے اور اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں ایسی عورت ہوں جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی اور اس کے سوا میرا کوئی بچہ نہ تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اصل رقوب وہ عورت ہے جس کے بچے زندہ رہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس مسلمان مرد یا مسلمان عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے والد آپ پر قربان ہوں، اگر دو بچے فوت ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بچوں پر بھی یہی بشارت ہے۔“
اس روایت کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 1420، والبزار فى «مسنده» برقم: 4401، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 793»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 793 in Urdu