🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
239. بَابُ التَّرْهِيبِ مِنْ كَنْزِ الْمَالِ
مال جمع کرنے سے ڈرانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 951
وَقَالَ الْبَزَّارُ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ.
(ح) ، وَقَالَ أَبُو يَعْلَى، وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، جَمِيعًا قَالَا: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ كَنْزًا مُثِّلَ لَهُ شُجَاعٌ أَقْرَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَهُ زَبِيبَتَانِ يَتْبَعُهُ، وَيَقُولُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَيَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ الَّذِي خَلَّفْتَ بَعْدَكَ، فَلَا يَزَالُ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُلْقِمَهُ يَدَهُ فَيَقْضَمَهَا، ثُمَّ يَتْبَعَهُ سَائِرَ جَسَدِهِ.
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُ طَرِيقًا، يَعْنِي إِلَى ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - إِلَّا هَذَا.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے پیچھے ایسا مال و خزانہ چھوڑا، تو قیامت کے دن وہ خزانہ ایک نہایت زہریلے گنجے سانپ کی شکل میں ظاہر کیا جائے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نشان ہوں گے، وہ سانپ اس شخص کا پیچھا کرے گا تو وہ (گھبرا کر) دریافت کرے گا کہ تو کون ہے؟ وہ کہے گا کہ میں تیرا وہی خزانہ ہوں جو تو اپنے پیچھے چھوڑ آیا تھا، چنانچہ وہ مسلسل اس کے پیچھے لگا رہے گا یہاں تک کہ وہ شخص (بچاؤ کی خاطر) اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دے گا تو وہ اسے چبانے لگے گا، پھر وہ اس کے بقیہ تمام جسم کو بھی اپنی گرفت میں لے لے گا۔“
امام بزار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث کا ہمیں اس سند کے علاوہ کوئی دوسرا طریق معلوم نہیں ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 951]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3735، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3257، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4154، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2051»


Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 951 in Urdu