🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1066
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا مُحَمَّدُ اشْتَكَيْتَ؟» ‏‏‏‏ فَقَالَ: نَعَمْ. قَالَ: بِاسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللهُ يَشْفِيكَ، بِاسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور دریافت کیا: ”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ بیمار ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواباً ارشاد فرمایا: ”جی ہاں،“ تو جبریل علیہ السلام نے عرض کیا: «بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ، بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ» ”اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ پر دم کرتا ہوں ہر اس بیماری سے جو آپ کو اذیت دے، اور ہر (شریر) جان یا حاسد کی نظرِ بد کے شر سے، اللہ تعالیٰ آپ کو شفایاب فرمائے، میں اللہ ہی کے نام کے ساتھ آپ پر دم کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1066]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2186، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 972، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3523، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11140، 11163، 11313، وأخرجه فتح الباري برقم: 5410، 6966، وأخرجه مسند البزار برقم: 2684، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8560، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7197، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 947، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7904، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1061»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1066 in Urdu