🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ
سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1510
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ، أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعِيَالًا، قَالَ: فَأَرَدْتُ أَنْ أُنْفِقَهَا عَلَى عِيَالِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَخَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ، فَاقْضِ عَنْهُ، فَقَضَى عَنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ قَضَيْتُ عَنْهُ إِلَّا امْرَأَةً ادَّعَتْ دِينَارَيْنِ، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ.
سیدنا سعد بن اطول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص فوت ہو گیا اور اس نے وراثت میں تین سو درہم اور اہل و عیال چھوڑے، انہوں نے (سعد بن اطول رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ میں نے ارادہ کیا کہ یہ رقم اس کے اہل و عیال کی کفالت پر خرچ کر دوں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ أَخَاكَ مَحْبُوسٌ بِدِينِهِ فَاقْضِ عَنْهُ» ”تمہارا بھائی اپنے قرض کی وجہ سے (جنت سے) رکا ہوا ہے، لہٰذا اس کی جانب سے قرض کی ادائیگی کرو“، چنانچہ انہوں نے اس کی طرف سے قرض چکا دیا، پھر بارگاہِ رسالت میں عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اس کی طرف سے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں سوائے ایک عورت کے جس نے دو دینار کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ» ”اسے وہ رقم دے دو کیونکہ وہ سچی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن الأطول/حدیث: 1510]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19572، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1507»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1510 in Urdu